متّی 1

1یسوع مسیح کی خاندانی تاریخ۔ وہ داؤد کے خاندان سے ہے اورداؤد،ابراہیم کے خاندان سےہے۔ 2ابراہیم اسحاق کا باپ تھا۔ اسحاق یعقوب کا باپ تھا۔ یعقوب یہوداہ اور اسکے بھائیوں کا باپ تھا۔ 3یہوداہ فارص اور زارح کا باپ تھا ان کی ماں تمر تھی۔ فارص حصرون کا باپ تھا۔ حصرون رام کا باپ تھا 4رام عمّینداب کا باپ تھا۔ عمّینداب نحسون کا باپ تھا نحسون سلمون کا باپ تھا 5سلمون بو عز کا باپ تھا۔ بوعزکی ماں راحب تھی بوعزعوبید کا باپ تھا عوبید کی ماں روت تھی عوبید یسّی کا باپ تھا 6یسّی داؤد بادشاہ کا باپ تھا داؤد سلیمان کا باپ تھا سلیمان کی ماں اوریاہ کی بیوی رہ چکی تھی۔ 7سلیمان رحُبعام کا باپ تھا رحُبعام ابیاہ کا باپ تھا ابیاہ آساہ کا باپ تھا 8آساہ یہوسفط کا باپ تھا یہوسفط یورام کا باپ تھا۔ یورام عزیّاہ کا باپ تھا۔ 9عُزیاہ یوتام کا باپ تھا۔ یوتام آخز کا باپ تھا۔ آخز حزقیاہ کا باپ تھا۔ 10حزقیاہ منسی کا باپ تھا۔ منسّی امون کا باپ تھا۔ امون یوسیاہ کا باپ تھا۔ 11یوسیاہ یکونیاہ اور اسکے بھائی کا باپ تھا۔ اسوقت یہودیوں کو قید کرکے بابل کو لے گئے تھے۔ 12یہودیوں کو بابل لے جانے کے بعد سے خاندان کی تاریخ: یکونیاہ سیالتی ایل کا باپ تھا– سیالتی ایل زربابل کا باپ تھا 13زربابل ابیہود کا باپ تھا۔ ابیہود الیاقیم کا باپ تھا۔ الیاقیم عازور کا باپ تھا۔ 14عازور صدوق کا باپ تھا۔ صدوق اخیم کا باپ تھا۔ اخیم الیہود کا باپ تھا۔ 15الیہود الیعرز کا باپ تھا۔ الیعرز متان کا باپ تھا۔ متان یعقوب کا باپ تھا۔ 16یعقوب یوسف کا باپ تھا۔ یوسف مریم کا شوہر تھا۔ مریم یسوع کی ماں تھی۔ یسوع کو مسیح کے نام سے پکارتے ہیں۔ 17ابراہیم سے داؤد تک چودہ پشتیں ہوئیں داؤد سے لوگوں کو بابل میں گرفتار کئے جانے تک چودہ پشتیں ہوئیں۔بابل میں قید رہنے کے بعد سے مسیح کے پیدا ہونے تک چودہ پشتیں ہوئیں۔ 18یسوع مسیح کی ماں مریم تھی۔ یسوع کی پیدائش اسطرح ہوئی۔ شادی کے لئے یوسف سے مریم کی سگائی ہوئی تھی۔لیکن شادی سے پہلے ہی اس کو اس بات کا علم تھا کہ وہ حاملہ ہوگئی ہے۔ مریم روح القدس کے اثر سے حاملہ ہوگئی ہے۔ 19مریم سے شادی کرنے والا یوسف ایک اچھا انسان تھا۔مریم کو لوگوں کے سامنے نادم و شرمندہ کرنا اس کو پسند نہ تھا۔جس کی وجہ سے وہ خفیہ طور پر سگائی کو منسوخ کرنا چاہتے تھے۔ 20جب یوسف اس طرح سوچ ہی رہا تھا کہ خداوند کا فرشتہ یُوسُف کو خواب میں نظر آیا۔اور اس فرشتے نے کہا، “اے داؤد کے بیٹے یوسف، مریم کا اپنی بیوی ہونے کے قبول کرنے سے تو خوف زدہ نہ ہو۔کیوں کہ وہ روح القدس کے ذریعے حاملہ ہوئی 21ہے۔وہ ایک بیٹے کوپیدا کریگی۔ اور تو اس بچےّ کا نام یسوع رکھنا۔کیونکہ وہ اپنے لوگوں کو انکے گناہوں سے نجات دلائیگا۔” 22کیوں کہ نبی کی معرفت خداوند نے جو کچھ بتایا تھا وہ پورا ہونے کے لئے یہ سب کچھ ہوا۔ 23وہ یوں ہوگا کہ “ایک پاک دامن کنواری حاملہ ہوکر ایک بچہ کو جنم دیگی۔اور اسکو عِمّانوایل (عمّانوایل، یعنی “خدا ہمارے ساتھ ہے”) کا نام دینگے۔” 24یُوسُف جب نیند سے جاگاتو خدا وند کے فرشتے کے کہنے کے مطابق مریم سے شادی کرنا قبول 25کرلیا۔لیکن مریم کے وضع حمل ہونے تک یُوسُف نے اس سے جنسی تعلق نہ رکھا۔ اور یوسف نے اس بچے کو “یسوع” کا نام دیا۔

will be added

X\